عادی سارق گرفتار، مسروقہ زیورات ضبط

   

اے سی پی راجندر نگر ڈیویژن اشوک چکراورتی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے اسپیشل آپریشن ٹیم شمس آباد کے اشتراک سے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر ڈیویژن مسٹر اشوک چکراورتی نے بتایا کہ 40 سالہ ویرانیلم ساکن ریشم باغ گولکنڈہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 17 تولہ طلائی زیورات 500 گرام چاندی کی اشیاء ایک لاکھ 40 ہزار روپئے نقد رقم ایک کار اور ایک اسکریو ڈرائیور کو ضبط کرلیا ۔ جنوری 2019 میں جیل سے رہائی کے بعد اس نے جاریہ ماہ تک 9 وارداتیں انجام دیں ۔ راجندر نگر ، گولکنڈہ اور آصف نگر پولیس اسٹیشن حدود میں یہ سرگرم تھا ۔ حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں اس نے تاحال 43 وارداتیں انجام دیں ۔ سال 2016 میں اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا گیا تھا اور سال 2005 تا 2016 تک اس نے کئی مرتبہ جیل کی سزا کاٹی تاہم اس کے رویہ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔ پولیس نے گرفتار عادی سارق کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔