عادی سارق گرفتار ، لاکھوں روپئے نقد برآمد

   

حیدرآباد: چارمنار پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال بشمول31 لاکھ نقدرقم برآمد کرلی۔ انچارج ڈی سی پی ساؤتھ زون گجاراو بھوپال نے میڈیا کو بتایا کہ فلک نما کا ساکن محمد ناصر رکاب گنج میں واقع ایک دوکان میں ملازمت کیا کر تا تھا۔ اس نے اپنے پڑوس کی ایک دوکان کو نشانہ بنا تے ہوئے 4 اگست کی شب قفل شکنی کے بعد شاپ میں داخل ہوکر وہاں پر موجود بھاری نقد رقم، قیمتی ریسٹ واچس اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرکے فرار ہوگیا۔ چارمینار پولیس کی کرائم ٹیم نے سارق کا پتہ لگا تے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے لاکھ نقدرقم اور دیگر مسروقہ مال برآمد کر لیا۔