حیدرآباد : /30 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی ویسٹ زون کرائم ٹیم نے ایک عادی رہزن کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال اور ہتھیار برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ میر عنایت علی عرف ارباز ساکن گولکنڈہ نے علاقہ بنجارہ ہلز اور ایم ایل اے کالونی میں دو موبائیل فون کی رہزنی کی تھی اور ایک ہیروہونڈا ایکٹیوا کا بھی سرقہ کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اسی دوران مذکورہ سارق کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر سی سی ایس کی ٹیم نے اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فون ، موٹر سائیکل اور ایک تلوار بھی برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔ ب