عادی سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مکندر راؤ کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بات ڈی سی پی مادھا پور مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مکندر راؤ کے قبضہ سے 29 تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ جس نے ان زیورات کو پڑوسی کے مکان سے سرقہ کیا تھا ۔ 23 جولائی کے دن ، دن کے اوقات مکان میں پڑوسیوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اس نے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ یہ مکان ولبھ راؤ نامی شخص کا ہے تاہم زیورات ولبھ راؤ کی بیٹی پاوانی کے بتائے گئے ہیں ۔ جس کا شوہر ملٹری میں خدمات انجام دیتا ہے ۔ پاوانی نے بوئن پلی میں واقع مکان سے زیورات اپنے والدین کے گھر موسی پیٹ میں رکھے تھے اور مکندر راؤ نے اس کا فائدہ اٹھایا ۔ پولیس نے مسروقہ سامان کو ضبط کرتے ہوئے سارق کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔