عادی سارق گرفتار آدی بٹلہ پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) آدی بٹلہ پولیس نے ایک عادی مجرم کو گرفتار کرلیا جو بنکوں کے اے ٹی ایم سنٹروں میں سرقہ کی واردات انجام دیتا تھا ۔ اس سارق کی گرفتاری کے بعد پولیس نے دو مقدمات کو حل کرلیا اور اس کے قبضہ سے 50 ہزار روپئے نقد رقم 2 خالی گیاس سلینڈر 2 خالی آکسجن گیاس سلینڈر اور کٹر کے علاوہ دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ کمشنر پولیس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 26 سالہ امجد عرف پلو جو پیشہ سے کار ڈرائیور ہے ۔ ممتاز باغ پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے ترکا یمجل علاقہ میں اے ٹی ایم سرقہ کی واردات انجام دی تھی اور پٹن چیرو کے علاقہ میں ٹولی کے دیگر افراد کے ساتھ سرقہ کی ناکام کوشش انجام دی تھی ۔ جس میں جمشید عرف میستری ، زبیر خان ، ساجد عرف پہلوان جنہیں کتوالی پولیس اسٹیشن مدھیہ پردیش میں گرفتار کرلیا گیا ۔ اس ٹولی نے اے ٹی ایم سنٹروں پر اپنی نظر رکھی تھی اور راجندر نگر پہاڑی شریف میں دو اور حیات نگر کے علاقہ میں 10 تا 15 اے ٹی ایم سنٹروں پر سرقہ کے منصوبہ کے تحت انجام دی تھی ۔ پولیس مزید تحقیقات میں جٹ گئی ہے ۔