حیدرآباد۔31۔ جنوری (سیاست نیوز) کارخانہ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے پانچ سرقہ کے معمہ کو حل کردیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ مال بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد اویس احمد عرف احمد ساکن اندرا پرستا کالونی سعید آباد ایک عادی سارق ہے اور اس نے نارتھ زون سکندرآباد کے علاقہ میں پانچ مقامات پر سرقہ کیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دن کے اوقات وہ علاقوں میں گھومتا ہوا مقفل مکانات کی نشاندہی کرنے کے بعد قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کیا کرتا تھا ۔ اویس احمد ایک عادی سارق ہے اور سال 2016 ء میں اس پر رچہ کنڈہ پولیس نے پی ڈی ایکٹ نافذ کیا تھا اور 2021 ء میں سائبر آباد کی کوکٹ پلی پولیس نے بھی پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا ۔ رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور سکندرآباد علاقہ میں سرقہ کرنے لگا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے پولیس نے تین لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ ب