حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے بینر بس سرقہ کرنے والے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا جس نے مسروقہ بس کی ڈرائیونگ کیلئے ملازمت اختیار کی تھی اور بس لیکر فرار ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس نے 37 سالہ شخص این یادگیری کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ بھارت بینر بس کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت 45 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ یادگیری پیشہ سے ڈرائیور ہے جو مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے ۔ سابق میں بھی اس نے سمنٹ کے تھیلوں سے بھری ہوئی لاری کا سرقہ کرلیا جس میں 500 تھیلے سمنٹ موجود تھے ۔ سرقہ کرنے کیلئے پہلے ملازمت اختیار کرتا پھر سرقہ کرتا تھا ۔ اس نے لاری کی واردات سال 2013 میں ایل بی نگر حدود میں انجام دی تھی اور گذشتہ دنوں بینر بس کا سرقہ کرلیا ۔ موسی روڈ نکریکل کا ساکن یادگیری کو پولیس ایل بی نگر نے گرفتار کرلیا ۔ یہ بس اس نے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب سے سرقہ کیا تھا ۔