حیدرآباد۔/3 اپریل، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف علاقہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں عادی شرابی شخص نے پانی کی ٹانکی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ جی سریش ساکن مہیشورم عادی شرابی تھا اور شراب نوشی کیلئے بیوی سے اکثر پیسے طلب کرتا تھا۔ کل بھی روپیوں کیلئے اس نے بیوی سے جھگڑا کیا اور کہیں سے شراب نوشی کرکے محلہ میں موجود پانی کی ٹانکی سے چھلانگ لگادیا جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس پہاڑی شریف نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب