عادی مجرمین بشمول خاتون گرفتار

   

حیدرآباد : /13 ستمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے دو عادی مجرمین بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ سی سی ایس میڑچل اور ڈنڈیگل پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ پی سوامی اور 44 سالہ رحیمہ بیگم ساکنان ملم پیٹ کو گرفتار کرلیا ۔ اس سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس میڑچل زون ڈاکٹر شبریش نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران پولیس نے ان سارقوں کا پردہ فاش کیا ۔ سوامی عادی مجرم ہے جو جاریہ سال جیل سے رہائی کے بعد ملم پیٹ کے مکان میں رہتا تھا ۔ مسروقہ سامان کو سوامی رحیمہ کے حوالے کرتا تھا جو مسروقہ اشیاء کو فروخت کرتی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں 13 مقدمات میں ملوث ہونے کے جرم کو قبول کیا ۔ باچو پلی آئی ڈی اے بلارم اور ڈنڈیگل پولیس حدود میں انہوں نے سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ اس موقع پر اے سی بی حسیب اللہ و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ ع