عادی مجرم شیواناپھر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /11 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کا بدنام زمانہ عادی مجرم منتری شنکر عرف شیوا انا کو سکندرآباد کارخانہ پولیس نے پھر ایک مرتبہ گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کئے ہیں ۔ انسپکٹر کارخانہ پی مدھوکر سوامی نے کہا کہ منتری شنکر ایک عادی مجرم ہے اور وہ شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے کئی مقامات پر 250 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ۔ اس کی مسلسل غیرقانونی سرگرمیوں کے نتیجہ میں اسے تین مرتبہ پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا جاچکا ہے ۔ لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ۔ انہوں نے کہا کہ منتری شنکر جو مختلف روپ اور بھیس میں مکانات میں سنگین وارداتیں انجام دیا کرتا تھا ۔ منتری شنکر کو کارخانہ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اسے گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضہ سے 100 گرام مسروقہ طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کئے ہیں ۔