عادی ڈرگ اسمگلر گرفتار

   

حشیش کا تیل اور گانجہ ضبط، ٹاسک فورس سنٹرل زون کی کارروائی
حیدرآباد۔/7 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے شہر میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ایک عادی ڈرگس اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ سنیل سنگھ ساکن جنسی چوراہا منگل ہاٹ پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اور مناسب آمدنی نہ ہونے پر اس نے گانجہ اور حشیش کا تیل فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے اپنے ایک ساتھی ٹی آر پون کلیان کی مدد سے دونوں شہروں میں خواہشمند گاہکوں کو حشیش آئیل اور گانجہ فروخت کررہا تھا اور 5 ایم ایل حشیش کے تیل کیلئے 2 ہزار روپئے اور گانجہ کے فی پیاکٹ کیلئے 250 روپئے حاصل کررہا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے بتایا کہ سنیل سنگھ ایک عادی ڈرگس اسمگلر ہے اور اسے سابق میں دو مرتبہ منگل ہاٹ پولیس نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور دوبارہ ڈرگس اسمگلنگ میں ملوث ہونے لگا۔ ٹاسک فورس پولیس نے سنیل سنگھ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 200 ایم ایل حشیش کا تیل ، ایک کیلو گانجہ اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اسے منگل ہاٹ پولیس کے حوالے کردیا اور بعد ازاں عدالتی تحویل میں دے دیا۔ب