آرمور 16؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او سرینواسلو ، آر ٹی او جئے پرکاش ریڈی ، اے ایم وی آئی رگھو کمار نے آرمور بس ڈپو پہنچ کر بسوں کا معائنہ کیا اور ڈرائیورس کے لائسنس اور دیگر دستاویزات کی تنقیح انجام دی اور ڈرائیورس کو بتایا کہ ٹرافک رولس کو خاطر میں لاتے ہوئے بسوں کو چلائیں تمہاری ایک غلطی سینکڑوں انسانی جانوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے ۔ اس موقع پر ڈپو مینیجر آرمور سے بھی آر ٹی او جئے پرکاش ریڈی نے بسوں اور اسٹاف کے متعلق تفصیلات حاصل کی۔
رکن اسمبلی آرمور نے زخمی نوجوان کی عیادت کی
آرمور 16؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں زیر علاج سائی کمار کی عیادت کی ۔ سائی کمار کا تعلق حلقہ اسمبلی آرمور کے چیپور دیہات سے ہے ۔ سائی کمار برقی شاک لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے ہاتھ اور جسم کے دیگر اعضاء شدید جھلس گئے ۔ اس لڑکے کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے ۔ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے چیپور سرپنچ سائی انا، ٹی آر ایس اسٹوڈنٹ ونگ کے ذمہ دار محمد شاہد اور دیگر کے ہمراہ حیدرآباد کے دکن ہاسپٹل پہنچے اور انکی عیادت کی ۔ جیون ریڈی نے ڈاکٹرس سے بات کرتے ہوئے بہترین علاج کی طرف توجہ دلائی اور سی ایم آر ایف کے ذریعہ مالی امداد کرنے کا تیقن دیا ۔