عارف علوی کے بیان پر حکومت فرانس کا پاکستانی سفیر کے ساتھ احتجاج درج

   

پیرس: فرانس کی وزارت خارجہ نے آج پاکستانی سفیر کو طلب کرتے ہوئے پاکستانی صدر عارف علوی کے اس بیان پر اپنا احتجاج درج کروایا جہاں انہوں نے فرانس میں سخت گیر اسلام کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے ایک بل پیش کرنے کو یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ پیغمبراسلامؐ کی توہین مسلمانان عالم کی توہین ہے۔ اگر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کسی بھی ملک کی اکثریت اس ملک کی اقلیت کو یکاوتنہا کرنے کیلئے کوئی قانون سازی کرتی ہے تو یہ ایک خطرناک روایت کو جنم دینے کی جانب پہلا قدم ہوگا۔ گذشتہ سال اکٹوبر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی فرانسیسی صدر میکرون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ (میکرون) اسلام پر حملہ کرنا اور اسلاموفوبیا کی ہمت افزائی کرنا بند کردیں۔