کوجھی کوڈ ۔19جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کیرلا کے گورنر عارف محمد خان نے کیرلا ادبی تقریب کے اختتام میں اتوار کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ غور طلب ہے کہ خان کو مطلع کیے بغیر ریاستی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے ا ے ) کے خلاف سپریم کور ٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے جس کی گورنر نے مخالفت کی ہے ۔ اس تعلق سے خان کی سیاسی حلقوں میں تنقید ہورہی ہے اور ان کی مخالفت کی جا رہی ہے ۔ اس تعلق سے ریاست میں گورنر،وزیر اعلیٰ اور دیگر رہنماؤں کے درمیان بیان بازی ہورہی ہے ۔