واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رواں ہفتے کیا جانے والا اسرائیل کا دورہ ملتوی کر دیا ہے ۔ اسرائیلی پریس کے مطابق،انٹونی بلنکن نے اس ہفتے کیے جانے والے دورہ تل ابیب کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا ہے ۔ یہ فیصلہ حماس کے لیڈر صالح العاروری کی لبنان میں ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے ۔ یروشلم پوسٹ سے بات کرتے ہوئے ایک نا معلوم ذرائع نے بتایا کہ بلنکن نے اپنا دورہ تکنیکی وجوہات پر ملتوی کیا ہے ۔
جس کا عاروری کی ہلاکت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ بیروت کے حماس بیورو پر ڈرونز کے ذریعے حملوں میں صالح العاروری سمیت 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے ۔