عاری سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

   

حیدرآباد ۔ /13 مارچ (سیاست نیوز) نامپلی پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپئے کی نقد رقم برآمد کرلی ۔ پولیس کے بموجب 26 سالہ محمد ظہیر ساکن ہمایوں نگر ایک عادی سارق ہے اور اس نے /5 مارچ کو خواجہ ضیاء الدین احمد ساکن ریڈہلز کے مکان میں سرقہ کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد ظہیر ضیاء کے پاس ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کیا کرتا تھا اور انہیں کریم نگر چھوڑنے کے بعد شہر واپس لوٹ آیا اور اپنے مالک مکان کے گھر میں داخل ہوکر 19 لاکھ روپئے کی نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ظہیر عادی جواری ہے اور مسروقہ رقم کی مدد سے وہ گوا پہونچ کر کیسینو میں لاکھوں روپئے کی رقم اڑادی ۔ نامپلی پولیس نے گرفتار سارق کے قبضہ سے 13.25 لاکھ مسروقہ رقم ضبط کرلی اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔