نظام آباد میں تربیتی اجتماع ، محمد علی شبیر ، مولانا خسرو پاشاہ کا خطاب
نظام آباد :۔ یکم ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حج سوسائٹی نظام آباد کا تربیتی اجتماع نظام پیالیس فنکشن ہال میںصدر حج سوسائٹی اسماعیل عارفی کی صدارت میں منعقد ہوا اس تربیتی اجتماع میں گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر ، حج کمیٹی کے چیرمین خسرو پاشاہ افضل بیا بانی اور جمعیت العلماء کے پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے منتخب افراد کو ہی اپنے گھر کی زیارت کیلئے بلاتا ہے اور عازمین حج اللہ کے منتخب بند ے ہیں ۔ لہذا یہ اپنی عبادتوں ، دعائوں ، مناسک حج کی ادائیگی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں۔ اور کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہی دعائوں میں مصروف ہوجائیں ۔ اس موقع پر صدرنشین حج کمیٹی خسرو پاشاہ افضل بیا بانی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کی دعائیں قبول ہوتی ہے اور ان کے گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے اور اس سال عازمین حج کے نظام آبادکے ساتھ ساتھ پڑوسی اضلاع کے حاجیوں کو ایک ساتھ لے جانے کیلئے ایک ہی ہوائی جہاز میں سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ 200 افراد پر مشتمل خادمین حجاج کو مقرر کیا جارہا ہے اور اس کی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری کے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ اس پروگرام میںکارپوریٹرس محمد عبدالقدوس ، ہارون خان ، ببلو خان، سابق ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم ، راجندرریڈی ایڈوکیٹ ، صدر جمعیت العلماء حافظ لئیق احمد خان ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، اشفاق احمد پاپا خان ، صدر جمعیت العلماء محمود مدنی گروپ مولانا سید سمیع اللہ ، سابق کارپوریٹر س مجاہد خان ، مصباح الدین ، حج سوسائٹی کے نائب صدر اظہر فاروقی ،محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری، وسیم احمد خان خازن ، محمدا فضل سابق صدر عیدگاہ کمیٹی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔