ظہیر آباد۔ 11 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الحاج سید شاہ عزیز الدین قادری صدر حج سوسائٹی ضلع سنگا ریڈی و میدک نے اپنے صحافتی بیان میں حج سیزن 2023 کی سعادت سے سرفراز ہونے کے خواہشمند عازمین سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے طور پر حج کے لئے ابھی سے تیاری کرلیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس سال انڈیا سے تقریباً 175000 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ حج کی درخواست کی ادخال سے قبل عازمین اپنا بین الاقوامی پاسپورٹ تیار کرلیں۔ اگر پاسپورٹ کی قانونی طور پر جائز ہونے کی تاریخ ختم ہوگئی ہو تو ایسی صورت میں پاسپورٹ کی تجدید کروالیں۔