عازمین حج سے رُکن اسمبلی کی نیک تمنائیں

   

ورنگل ۔4 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے تعاون سے ورنگل حج سوسائٹی کے زیرِ اہتمام حج کے لیے روانہ ہونے والے عازمین کے لیے ایک آگاہی پروگرام ہنمکنڈہ پبلک گارڈنز میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ورنگل ضلع کانگریس پارٹی کے صدر جناب محمد ایوب کی دعوت پر وردھنا پیٹ حلقہ کے رکن اسمبلی اور ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر جناب کے آر ناگراجو نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایل اے ناگراجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کا سفر ہر مسلمان کے لیے نہایت مقدس روحانی سفر ہے۔ انہوں نے عازمین کو ہدایت دی کہ وہ وہاں کے قوانین و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے باہمی تعاون، صبر اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے سفر کو کامیابی سے مکمل کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ حج کے لیے جانے والے تمام عازمین اپنا سفر بخیر و عافیت مکمل کریں اور سلامتی کے ساتھ واپس لوٹیں۔اس پروگرام میں حج سوسائٹی ورنگل صدر محمد سرور محی الدین غازی ،خواجہ عظیم الدین ، قہار وہ دیگر اراکین، مذہبی رہنما، کانگریس پارٹی کے قائدین اور عازمین حج نے شرکت کی۔