کریم نگر میں حج تربیتی پروگرام سے محمد ریاض علی رضوی ، مولانا سید مظہر قاسمی کا خطاب
کریم نگر۔29 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع حج سوسائٹی کریمنگر کے زیر اہتمام پہلا حج تربیتی پروگرام الحاج محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کی صدارت شالیمار فنکشن پیالیس میں منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے الحاج مولانا سید مظہر قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے مناسک حج پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ مناسک حج کی ادائیگی پر خصوصی توجہ دیں۔ مولانا خواجہ کلیم الدین اسدی نے آداب مدینہ منورہ پر روشنی ڈالی۔ محمد ریاض علی رضوی صدر حج سوسائٹی نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ حج میں سعودی حکومت پکوان کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔البتہ کیاٹرنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کو پہلی مرتبہ اسمارٹ واچس دینے کا سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے تاکہ عازمین حج کی گمشدگی کا راستہ بھٹکنے کی صورت میں پتہ لگایا جاسکے۔ ریاض علی رضوی نے کہاکہ میڈیکل میں کامیاب عازمین حج کو ہی ویاکسن دیا جائے گا لہٰذا عازمین حج اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔ الحاج خواجہ مولانا علیم الدین نظامی، مولانا محمد عبد الحئی شعیب لطیفی نے عازمین حج سے اُمت مسلمہ بالخصوص ملک میں امن وامان ،ترقی وخوشحال کیلئے دعاؤں کی گزارش کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد عبدالنافع کہ قرأت کلام پاک سے ہوا۔مسعود علی اکبر ، محمد عبد الرشید ریٹائرڈ لیکچرر نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری نے پروگرام کی کاروائی انجام دی۔عظیم اللہ خان نائب صدر حج سوسائٹی، محمد فیاض علی رضوی آرگنائزنگ سیکریٹری حج سوسائٹی، محمداکرم علی سیکریٹری شعبہ نشرواشاعت، محمد عبدالمقتدر مکرم خازن حج سوسائٹی کریمنگر،واجد خان ، میر احمد، کاشف علی و دیگر نے عازمین کا استقبال کیا۔