مکہ مکرمہ : سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ رواں سال عازمین حج سے کووڈ۔ 19 ٹیکہ اندازی کا ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔سعودی خبررساں اداریکے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائزر (دو خوراکیں)، موڈرنا (دو خوراکیں)، آسٹرازینیکا(دو خوراکیں)، جانسن (ایک خوراک)، کوفو میکس (دو خوراکیں)، نوویکسومیڈ (دو خوراکیں)، سیوفارم (دو خوراکیں)،سائنوویک (دو خوراکیں)، کوویکسین (دو خوراکیں) اور سپٹنک (دوخوراکیں) قابل قبول ہوں گی ۔