نئی دہلی ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عازمین حج کے پہلے بیاچ کو وزیراقلیتی امور مختارعباس نقوی نے آج یہاں اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جملہ 419 عازمین حج بشمول 202 خواتین آج کی فلائیٹ سے روانہ ہوئے۔ ان عازمین حج کا تعلق اترپردیش سے ہے۔
جی جناردھن ریڈی کی ای ڈی کے روبرو پیشی
بنگلورو : کانکنی کے بڑے بزنس مین اور سابق وزیرکرناٹک جی جناردھن ریڈی کروڑہا روپئے کے پونزی اسکام کیس کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کیلئے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے روبرو حاضر ہوئے۔