مکہ مکرمہ22مئی (یو این آئی) سعودی عرب میں سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اور وزارت داخلہ نے دیگر مملکت سے آنے والے عازمین حج کے لیے ان ہی کے ممالک میں ‘ای سم’ کی سہولت فراہم کردی ہے ۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الاتصالات اتھارٹی کے لائسنس یافتہ ٹیلی کمیونیکشن سروس پروائیڈرز کو اجازت دی ہے کہ وہ بیرون مملکت سے ارزاں فیس پر بیرون مملکت سے ’ای سم‘ کے حصول کو آسان بنائیں۔رپورٹس کے مطابق عازمین حج کے لیے ‘ای سم’ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت مختلف ممالک سے آنے والے عازمین اپنے ملک میں رہتے ہوئے لائسنس یافتہ ٹیلی کام کمپنیوں کے پورٹل کے ذریعے ای سم حاصل کرسکتے ہیں۔