ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کے وفد کی سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل سے نمائندگی
نارائن پیٹ۔ 17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کا ایک نمائندہ وفد صدر ضلع حج سوسائٹی جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ ، معتمد عمومی جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ، جناب عبد السلیم ایڈوکیٹ ، جناب سرفراز حسین انصاری ، جناب محمد اظہرالدین پر مشتمل تھا آج ضلع ہاسپٹل نارائن پیٹ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سمپت کمار سنگھ سے انکے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے اس سال نارائن پیٹ ضلع حج بیت اللہ 2026 کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب عازمین حرمین شریفین کے لئے میڈیکل اسکرننگ ٹسٹ اور واکزینیشن ( ٹیکہ ) کیمپ کے لئے عید کے بعد تاریخ مقرر کرنے کے سلسلہ میں نمائندگی کی گئی اور ریاستی حج کمیٹی کا مراسلہ سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل کے حوالے کیا گیا ،اور سپرنٹنڈنٹ سے درخواست کی گئی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولت بہم پہنچانے اور انہیں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے پیشگی بہتر سے بہتر ممکنہ اقدامات کرنے کی خواہش کی گئی ، نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ عید کے فوری بعد کیمپ کی تواریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔