عازمین حج کو منیٰ اور عرفات پہنچانے کا تمثیلی تجربہ

   

ریاض: عازمین حج کو منیٰ اور عرفات پہنچانے کے تمثیلی تجربے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عازمین حج کو گروپوں کی شکل میں منٰی، مزدلفہ اور عرفات(مشاعر مقدسہ) پہنچانے کے فرضی تجربے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔فرضی تجربے کے دوران 3 ہزار سے زائد بسیں 6 گروپس میں عرفات مشاعر مقدسہ پہنچائی گئیں۔تین ہزار سے زیادہ بسیں چھ گروپوں کی شکل میں مشاعر مقدسہ پہنچائی گئیں۔ عازمین حج کو منٰی، مزدلفہ اور عرفات پہنچانے کے فرضی تجربے میں 10 ہزار سے زیادہ اہلکار اور متعدد ادارے شامل ہیں۔وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے فرضی تجربے کے دوسرے مرحلے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرضی تجربے کا مقصد ناگہانی بحرانوں سے نمٹنے کی تیاری ہے۔