عازمین حج کو پہلی قسط کی رقم ادا کرنے کی تاریخ میں 25 فروری تک توسیع

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : جناب محمد مسیح اللہ خاں صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس ) ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا ( بمبئی ) و مرکزی وزارت اقلیتی امور کو تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے مسلسل نمائندگی پر سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا عازمین حج کو پہلی قسط کی رقم ادا کرنے کی تاریخ میں منگل 25 فروری تک توسیع کردی ہے ۔ جناب محمد مسیح اللہ خاں صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ حج 2020 کے لیے عازمین حج پہلی قسط کی رقم 81,000 روپئے وہ 25 فروری تک ادا کرسکتے ہیں ۔ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے مزید تفصیلات کے لیے حج کمیٹی کے فون نمبر 040-23298793 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔