عازمین حج کھانسنے اور چھینکنے کے دوران ٹشو استعمال کریں، اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں۔ ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج

,

   

لندن: ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج کے سینئر ڈاکٹروں نے حکومت سعودیہ عربیہ کی جانب سے حج کے دوران وبائی امراض کی روک تھام اور عازمینکی صحت و تندرستی کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جاری کردہ ایک گائیڈ لائنس کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حج کے دوران عازمین اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں۔ ہجوم میں کھانسنے اور چھینکنے کے دوران ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔

کیونکہ کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کے جراثیم ایک دوسرے میں منتقل ہوتے ہیں۔ اور اپنے ہاتھوں کوصابن یا جرثیم کش مایع سے دھوئیں۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اپنی رہائش گاہ او راطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ زمین پر تھوکنے سے سختی سے پرہیز کریں کیونکہ اس وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ہوسکے تو ہجوم میں منہ پر ماسک پہنے رکھیں او راسے باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہیں۔ فوڈ پوائزنگ سے بچنے کیلئے پھل اور سبزیاں کھانے سے پہلے اچھی طرح دھولیں۔

عازمین حج کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ سے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے درمیان تیار شدہ کھانا بس میں ساتھ نہ رکھیں کیونکہ سخت گرم موسم میں کھانا خراب ہوسکتا ہے۔