حیدرآباد۔/14 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے منتخب عازمین حج کیلئے آخری تربیتی کیمپ 15 جون کو ریڈ روز پیالیس فنکشن ہال نامپلی میں منعقد ہوگا۔ صدرنشین حج کمیٹی الحاج محمد سلیم نے عازمین حج سے اپیل کی کہ صبح 10 تا سہ پہر 4 بجے کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے مناسک حج اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے آداب سے واقفیت حاصل کریں۔ علماء و مشائخین کو مختلف موضوعات پر خطاب کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ صدرنشین حج کمیٹی نے بتایا کہ خاتون عازمین کیلئے علحدہ انتظام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو مناسک حج کی عملی تربیت دی جائے گی۔ حج تربیتی کیمپس شہر کے مختلف علاقوں اور اضلاع میں منعقد کئے گئے ہیں جبکہ 18 جون سے حج کیمپ کا آغازہوگا۔ ر