حیدرآباد۔14۔اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین ح کا دوسرا تربیتی اجتماع 16 اپریل کو مسجد دارالامن ریڈ ہلز میں مقرر ہے۔ صبح 9 تا 1 بجے دن تربیتی اجتماع کی صدارت صدرنشین حج کمیٹی جناب محمد سلیم کریں گے۔ تمام منتخب عازمین سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ عازمین اپنے ساتھ پین اور نوٹ بک ضرور رکھیں تاکہ اہم نکات کو نوٹ کرسکیں۔ علمائے دین ، مناسک حج اور زیارت مدینہ منورہ سے متعلق احکامات سے واقف کرائیں گے۔ اسسٹنٹ اگزیکیٹیو آفیسر عرفان شریف انتظامی امور کے تفصیلات سے واقف کرائیں گے۔ر