عازمین حج کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

   

مکہ مکرمہ: 18 ۔ اکٹوبر ( ایجنسیز ) ۔ سعودی عرب میں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیر حج وعمرہ نے ’زم زم من نسک‘ سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں ’نسک‘ کے ذریعے مملکت کے کسی بھی شہرکیلئے طلب کی جاسکتی ہیں۔