عازمین حج کیلئے بہتر انتظامات کرنے کی تاکید

   

مولانا خسرو پاشاہ کا شمس آباد ایئرپورٹ کا دورہ، عہدیداروں کو ضروری ہدایتیں
قاضی پیٹ۔ 19 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا سید غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے منگل 19 مارچ کو شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ ایئرپورٹ اتھاریٹیز نے مولجانا سید غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو ایئرپورٹ پر عازمین حج کو دی جانے والی سہولتوں سے متعلق مختلف مقامات کا معائنہ کروایا۔ جی ایم آر ایئر پورٹ اتھاریٹیز نے عازمین حج کو ٹھہرانے کی جگہ، وضو اور نماز ادا کرنے کی جگہ کا معائنہ کروایا۔ جی ایم آر اتھاریٹیز نے مولانا سید غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو بتایا کہ عازمین کو شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین عازمین و مرد حضرات کے لئے دو علیحدہ اور وضو خانے اور بیک وقت نماز ادا کرنے کی جگہ فراہم کی جارہی ہے۔ ٹھہرانے کے انتظامات کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے اور بیت الخلاؤں کا بھی علیحدہ علیحدہ خواتین عازمین حج اور مرد حضرات عازمین کے لئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ مولانا سید غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ عہدیداروں کو ضروری ہدایتیں دیں اور عازمین حج کو بہتر سے بہت انتظامات کرنے کی تاکید کی۔ اس شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر جناب محمد مجیب الدین رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، جناب شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے علاوہ ایئرپورٹ کے عہدیدار موجود تھے۔