عازمین حج کیلئے سفر حج سے پہلے تربیت ضروری

   

ناگر کرنول میں تربیتی و ٹیکہ اندازی کیمپ، مولانا تسلیم انصاری و دیگر کا خطاب
ناگرکرنول ۔27مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناگرکرنول ضلع حج سوسائٹی کے زیر اہتمام زیرصدارت جناب شیخ فرید احمد فرید جے ایس گارڈن، ناگرکرنول میں ضلع ناگرکرنول کے عازمین حج کیلئے تربیتی و ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی مولانا تسلیم انصاری، صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاؤرم پیٹ و خطیب جامع مسجد کاؤرم پیٹ جڑچرلہ نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر عازمین حج کیلئے سفر حج سے پہلے تربیت کو ضروری قرار دیا۔میقات کے باہر کے آفاقی حج تمتع کرتے ہیں۔دو حج اور دو واجب کے ساتھ عمرہ ادا ہوتا ہے۔ ایام حج میں تین فرائض و چھ فرائض کو صحیح طور پر ادا کرنے پر حج مبرور ادا ہوتا ہے۔تربیتی اجتماع و ٹیکہ اندازیکیمپ کا آغاز حافظ محمد محبوب علی خطیب مسجد معراج و جوائنٹ سیکرٹری ضلع حج سوسائٹی کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ جناب محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری ، جناب شیخ یعقوب بن عثمان باوزیر، جناب عظیم رعنا، جناب محمد یوسف خادم گلیمی اور حافظ محمد محبوب علی نے بارگاہ نبویؐ میں ہدیہ نعت شریف پیش کیا۔ جناب شیخ فرید احمد فرید نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ضلع حج سوسائٹی کا تعارف پیش کرتے ہوئے سوسائٹی کی کارکردگی بیش کی۔قبل ازیں مہمان اعزازی شریمتی کلپنا بھاسکر گوڑ صدر نشین بلدیہ ناگرکرنول نے ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر روی کمار نائک ڈی آئی او، ڈاکٹر شری وینکٹ داسڈپٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ناگرکرنول،ڈاکٹر محمد یوسف نوید میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر خان اکبر درانی میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر ایم شیوا پرساد میڈیکل آفیسر نے اپنے طبی عملے کے ساتھ عازمین حج کی ٹیکہ اندازی کی۔