محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔11۔مئی (سیاست نیوز) حج 2023 ء عازمین کو ٹیکہ اندازی کے سلسلہ میں صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم نے آج محکمہ صحت کے عہدیداروں و حج کمیٹی ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ حکومت نے ہر ضلع کے سرکاری ہاسپٹلس میں کیمپس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں طئے کیا گیا کہ حج ہاؤز نامپلی میں ٹیکہ اندازی کیمپ منعقد کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیر صحت ہریش راؤ کریں گے۔ حیدرآباد میں گاندھی ہاسپٹل ، عثمانیہ ہاسپٹل ، کنگ کوٹھی ، نامپلی ، ملک پیٹ اور خیریت آباد سرکاری ہاسپٹلس میں ٹیکہ اندازکی سہولت رہے گی۔ حج کمیٹی کے نئے قواعد کے مطابق ہر ضلع میں ٹیکہ اندازی کی سہولت سرکاری ہاسپٹل میں دی جائیگی۔ چینائی سے ویکسین منتقلی کیلئے محکمہ صحت عہدیدار کو روانہ کرنے مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔ ویکسین ہر ضلع میں ایریا ہاسپٹلس کے حوالے کیا جائیگا۔ عازمین کی ضلع واری تفصیلات متعلقہ سرکاری ہاسپٹلس کو روانہ کردی گئی ہے۔ ضلع کے حج کمیٹی ارکان ٹیکہ اندازی کیمپ کی نگرانی کریں گے ۔ر