عازمین حج کیلئے کاماریڈی میں ٹیکہ اندازی کیمپ

   

کاماریڈی۔ 25 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عازمینِ حج کاماریڈی کے لیے ٹیکہ اندازی کیمپ آج گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں منعقد کیا گیا جس میں اس سال حج پر روانہ ہونے والے 84 عازمین کو ٹیکے لگائے گئے۔ یہ عمل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل ڈاکٹر وینکٹیشورلو کی نگرانی میں انجام پایا، جبکہ ڈاکٹر سمینہ، ڈاکٹر اسماء، ڈاکٹر زوہا اور ڈاکٹر تجسوینی کے علاوہ بائیو کیمسٹ محمد سلیم نے خدمات انجام دیں۔اس موقع پر ارکانِ بلدیہ سید انور احمد، محمد عبدالواجد، محمد ماجد اللہ، محمد امجد، شیخ جاوید، سید اعجاز اور عمران محی الدین کے علاوہ ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کے ذمہ داران محمد جاوید علی، میر مبشر عامر، میر فاروق علی، محمد فیروز، حافظ یوسف حلیمی اور محمد عبید بھی موجود تھے۔ میر مبشر عامر نے عازمینِ حج کا استقبال کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست کی تکمیل سے لے کر حج ہاؤس روانگی تک مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ عنقریب ایک تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ماہرین کی جانب سے عازمین کو مناسکِ حج کی عملی تربیت دی جائے گی۔