عازمین حج کے خیرمقدم کیلئے یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی’’حیّاکم اللہ‘‘ کی لانچنگ

   

ریاض ۔ 13 فبروری (کے این واصف )حج انتظامیہ ہر سال عازمین کی بہتر سے بہتر خدمت کیلئے سہولتوں میں اضافہ کرتا ہے۔ امسال سعودی وزارت اطلاعات میں یونیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر فار حج نے ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کے اشتراک سے عازمین کے خیرمقدم کیلئے یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی ’’حیاکم اللہ‘‘ لانچ کی ہے۔یہ اقدام عازمین کے تجربے میں اضافہ کیلئے حج وعمرہ، ثقافت کی وزارتوں اور ٹورازم اتھارٹی کے مربوط تعاون کا نتیجہ ہے جو مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ اس خیرمقدمی شناخت کا مقصد عازمین اور زائرین کے مملکت آمد کے وقت میڈیا اور آگاہی پیغامات کو معیاری بنانا ہے۔ ’’حیاکم اللہ‘‘ کے الفاظ Welcome Warm کا احساس دلاتے ہیں۔