پری مکس پاوڈر سے پکوان تیار ، محمود پاشاہ قادری کا بیان
حیدرآباد۔24۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) حجاج اکرام کے سفر حج کے دوران پکوان میں وقت ضائع نہ ہو اور انہیں اپنے مبارک سفر میں بھی کم وقت میں حیدرآباد کے لذیذ پکوان حاصل ہوجائیں گے۔’آسان‘ پکوان کے تیارکنندگان نے عازمین حج کے لئے مقدس ساعتوں کے دوران پکوان میں وقت گذارتے ہیں یا حیدرآبادی کھانوں سے محروم رہتے ہیں ان کے لئے خصوصی پیشکش کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب محمود پاشاہ قادری نے بتایا کہ ’آسان ‘ حیدرآبادی پری مکس جو پاؤڈر کی شکل موجود ہے چند منٹوں میں حیدرآبادی پکوان تیار کردے گااور ذائقہ میں کوئی فرق نہیں بلکہ تیار کئے گئے پکوان انتہائی خوش ذائقہ ثابت ہوں گے۔انہو ںنے بتایا کہ ’آسان ‘ نے جو ڈشس تیار کی ہیں اور پاؤڈر کی شکل میں موجود ہیں ان میں کھٹی دال‘ میٹھی دال‘ بگھارے بینگن‘ مرچی کا سالن‘ چکن قورمہ اور مٹن قورمہ کے علاوہ کھیر اور شیر قورمہ شامل ہیں۔عازمین حج کو ان کے مبارک سفر کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب محمد محمود پاشاہ قادری نے کہا کہ سفر کی آسانی اور دوران سفر اپنے شہر کے کھانوں کی دستیابی اب انتہائی ’آسان ‘ ہوچکی ہے اور جو عازمین حج اپنی غذائیں خود تیار کرنے والے ہیں وہ انتہائی کم وقت میں اپنے استعمال کی اشیاء تیار کرپائیں گے بلکہ منٹوں میں سالن کی تیاری تھکاوٹ سے محفوظ رہنے کا سبب بنے گی اور عبادتوں میں خشوع و خضوع برقرار رہنے کیلئے سرزمین مقدس پر عبادتوں میں زیادہ سے زیادہ وقت گذار سکتے ہیں۔ عازمین حج کیلئے فیسٹ فوڈ پراڈکٹس کی جانب سے کی جانے والی اس پیشکش کے سلسلہ میں انہوں نے بتایا کہ خصوصی رعایتی قیمتوں پر فراہم کئے جائیں گے۔ ’آسان‘ کے پراڈکٹس کے حصول کے خواہشمند افراد فون نمبرات 7207951212 یا9885446083 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔آسان فوڈ پراڈکٹس نہ صرف تیاری میں آسان ہیں بلکہ ان اشیائے تغذیہ کی لذت نے مختصر مدت میں ملک و بیرون ملک میں کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔سفر کے حج کے دوران اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق تازہ اور خوش ذائقہ پکوان سے لطف اندوز ہونے کیلئے ان پراڈکٹس کا استعمال پکوان کے متعلق بے فکر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔م