ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے سال 1444ھ کے حج سیزن کے موقع پر عازمین کی سہولت کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔ عازمین کی آمد ورفت کے لیے روایتی ٹرانسپورٹ سروس کے علاوہ رواں سال حج کے موقع پر خود کار ڈرائیونگ بس سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج سیزن کے موقع پر عازمین کی آمد ورفت کیلئے یہ جدید ترین منصوبہ ہے جسے عازمین کیلئے انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چلنے والی یہ گاڑیاں خود کار طریقے سے چلنیوالی شٹل بس سرویس کے تجربے کا حصہ ہیں جو پہلی بار ضیوف الرحمان کی سہولت کیلئے شروع کی گئی ہے۔