عازمین کے بے شمار فضائل، حاجی گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے

   

عرفات ٹورس حج و عمرہ گروپ کا حج سمینار و تربیتی پروگرام ، علماء کا خطاب
حیدرآباد۔/11جون، ( پریس نوٹ ) حج بیت اللہ اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی زیارت کی سعادت یقینا جن بندوں کو حاصل ہوتی ہے وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں۔ حج بیت اللہ دین اسلام کا پانچواں رکن ہے جو ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے، اس فریضہ کے اہم مسائل ہیں اور فضائل بھی جن کو جانے بغیر اس فریضہ حج کا ادا کرنا دشوار ہے ۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’ اسلام ان تمام گناہوں کو ڈھا دیتا ہے جو اس سے پہلے کئے تھے اور ہجرت اور حج ان تمام گناہوں کو ڈھا دیتے ہیں جو ان سے پہلے کئے تھے۔‘‘ ان زرین خیالات کا اظہار عرفات ٹورس حج و عمرہ گروپ کی جانب سے عرفات گارڈن فنکشن ہال بندلہ گوڑہ میں منعقدہ ’ حج سمینار ‘ سے خطاب میں ممتاز علماء نے کیا۔ یہ دراصل عازمین کیلئے حج سمینار کے ساتھ ساتھ ایک اورینٹیشن و تربیتی پروگرام بھی تھا جس میں مرد و خواتین عازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سمینار کا آغاز عالمی شہرت یافتہ قاری استاذ القراء حضرت الحاج قاری محمد علی خاں صاحب کی قر￿ت کلام پاک سے ہوا۔ انہوں نے قر￿ت کلام پاک کے ذریعہ ایک سماں باندھ دیا۔ جناب طیب پاشاہ قادری اور حافظ و قاری محمد علیم الدین واحد نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر حضرت مولانا مفتی امجد علی قاسمی نے آداب زیارت مدینہ منورہ پر خوبصورت انداز میں روشنی ڈالی۔ حضرت مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی نے ’ حج و عمرہ کا طریقہ ‘ کے زیر عنوان خطاب کیا۔ خادم الحجاج حافظ محمد افضل نے کلمات تشکر ادا کئے ۔ انہوں نے عازمین کو مختلف مشوروں سے بھی نوازا، اور بتایا کہ عرفات ٹورس حج و عمرہ گروپ گذشتہ 3 دہوں سے بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے اور اس سے نہ صرف ریاست بلکہ ملک بھر کے عازمین حج و معتمرین استفادہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ نشستیں خالی ہیں جو مرد و خواتین حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے ایک سنہرا موقع ہے۔ اس موقع پر انعام ٹورس حج اینڈ عمرہ گروپ، گلوبل حج و عمرہ سرویسز، لبیک ٹورس اینڈ خادم الحجاج رجسٹرڈ کے ذمہ داراور محمد صادق ، محمد فیض اور عزیز احمد بھی موجود تھے۔