بیٹی نے عاشق کے ساتھ ملکر ماں کو قتل کردیا ، ملزمہ گرفتار ، عاشق مفرور
حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عاشقی اور موج مستی میں رکاوٹ بننے والی والدہ کا ایک بیٹی نے عاشق کے ہمراہ قتل کردیا ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ۔ جہاں پولیس نے کیرتی نامی لڑکی کو اس کی والدہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ جبکہ کیرتی کے عاشق کی تلاش جاری ہے ۔ جس کی شناخت کیرتی کی جانب سے کی جائے گی ۔ چونکہ کیرتی کے دو عاشق تھے ۔ اور اس کی حرکت کا اس کی والدہ کو علم ہوتا اس 36 سالہ خاتون رجیتا کی موت کا سبب بن گیا ۔ انتہائی افسوس ناک بات یہ سامنے آئی ہے کہ والدہ کا قتل کرنے کے بعد اس لڑکی نے نعش کو تین دن تک مکان میں رکھا اور اپنے عاشق کے ساتھ عیاشی کی ۔ جب نعش سے بدبو آنے لگی تو اس لڑکی نے نعش کو راجناپیٹ علاقہ منتقل کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کے قریب ٹھکانے لگادیا ۔ جب اس لڑکی کا والد سرینواس ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور ہے گھر پہونچا تو اس نے بیوی کے متعلق بیٹی سے دریافت کیا اور بیٹی پر دباؤ ڈال کر پوچھنے پر بھی اس نے بتانے سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد پولیس میں شکایت کی گئی اور پولیس نے اپنے طور پر اس لڑکی سے حقیقت کو اگلوالیا ۔ کیرتی کے ایک سے زائد عاشق تھے اور وہ دو عاشقوں سے بہت زیادہ ملاقات کرتی تھی ۔ گذشتہ چند عرصہ قبل بھی اس نے اس کے والد کو جو اکثر باہر رہتا تھا ۔ وائزاک جانے کا بہانہ کیا اور مکان کے پیچھے اپنے عاشق کے ساتھ راتیں گذاری ۔ اپنی بیٹی کا لڑکوں کے ساتھ عاشق کے نام پر اس طرح قابل اعتراض انداز ملاقات کرنا اس خاتون کو پسند نہیں تھا لیکن اس خاتون کی حقیقی بیٹی نے مرضی کے خلاف اپنی خواہشات میں روکاوٹ پیدا کرنے پر حقیقی والدہ کا ہی قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔