٭ انسانی زندگی میں عشق کا جذبہ عجیب احساس ہے۔ اس کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ گجرات میں عاشقوں کا عجیب واقعہ پیش آیا جس میں طئے شدہ دلہے کا باپ اپنی ہونے والی بہو کی ماں کے ساتھ فرار ہوگیا۔ ضلع صورت میں دلہے کا 48 سالہ باپ اور دلہن کی 46 سالہ ماں کو فرار ہوئے تقریباً دو ہفتے ہوچکے ہیں۔ فیملی ممبرس نے پولیس کو بتایا کہ دونوں کو آخری مرتبہ ان کے گھروں میں 10 جنوری کو دیکھا گیا تھا ۔ انکشاف ہوا ہے کہ دلہے کا باپ اور دلہن کی ماں کی کئی برس قبل عاشقی تھی اور وہ ایک دوسرے سے ملا کرتے تھے، مگر ان کی شادی نہیں ہوپائی تھی۔