عاشق اور معشوقہ کو درخت سے باندھ کر مارنے کا ویڈیو وائرل،9 گرفتار

   

چھوٹا ادے پور، 21جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گجرات کے چھوٹا ادے پور ضلع کے چلیا وانٹ گاوں میں ایک محبت کرنے والے جوڑے کو درخت سے باندھ کر مارنے والے 9 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ قبائلی اکثریت والے مذکورہ گاوں میں ہوئے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد اس کی بنیاد پر کارروائی کرکے نو ملزمین کو پکڑا گیا۔ بتایا گیا کہ ان دونوں کا معاشقہ ان کے گھر والوں کو منظور نہیں تھا۔خیال رہے کہ ریاست کے قبائلی توسیع میں حالیہ دنوں میں ایسی وحشت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ا س سے پہلے داہود ضلع کے دھان پور میں شوہر کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ فرار ہوئی لڑکی کو پکڑ کر اس کے ساتھ وحشیانہ سلوک کرنے اور اس کے کندھے پر اس کے کندھے پر اس کے #شوہر کو بٹھاکر گھمانے کے سلسلہ میں 14 افراد کو حال میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہوگیا تھا۔