حیدرآباد۔ عاشق جوڑے کے انتہائی اقدام میں معشوقہ فوت ہوگئی۔ میڑچل پولیس حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ شیوانی اور وجئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ ان کی پسند کی شادی سے ان کے والدین نے انکار کردیا تھا اور دونوں نے فلمی انداز میں اپنی زندگی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا اور میڑچل حدود میں واقع ریویو لاج میں کمرہ بک کروایا اور زہر کھا لیا تاہم اس دوران شیوانی فوت ہوگئی اور اس کا عاشق وجئے بچ گیا جس کا علاج جاری ہے۔ شیوانی پیرزادی گوڑہ علاقہ کے ساکن کرن گوڑ کی بیٹی تھی جو ناچارم میں واقع یامبینو کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔ پولیس میڑچل نے مقدمہ درج کرلیا ہے
