عاشق جوڑے کی زہر پی کرخودکشی

   

حیدرآباد 24 اکتوبر (یو این آئی) عاشق اور معشوق نے زہر پی کرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔ ان دونوں نے دو دن پہلے تیٹاکنٹہ گاوں میں زہرپی لیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ کونڈل اور 19سالہ سندھیا ایک دوسرے سے ایک سال سے محبت کرتے تھے ۔جب ان کے والدین نے ان کی محبت کو قبول نہیں کیا تو ان دونوں نے زہر پی لیا۔ان دونوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایاگیا تاہم بہتر علاج کے لئے ان کو حیدرآبادکے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران ان کی اتوار کی صبح موت ہوگئی۔