حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) عاشق سے ھگڑے کے بعد ایک اور درد شکم سے دلبرداشتہ ایک دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ پولیس کے مطابق31 سالہ نتیا شنڈے جو عطا پور علاقہ کے ساکن گناپتی کی بیٹی تھی یہ لڑکی پیشہ سے فزیو تھراپسٹ تھی یہ لڑکی ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی اور گزشتہ دنوں اس نے اپنے عاشق کو گھر پر ساتھ لے آئی اور گھر والوں سے اس کا تعارف کروانے کے بعد اس لڑکے سے شادی کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا اور ان دونوں کی فون پر بات چیت جاری تھی۔ اچانک ان میں جھگڑا ہوگیا اور لڑکی نے زائد گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں جو حیدر نگر علاقہ میں پیش آیا ایک 25 سالہ لڑکی رجیتا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ رجیتا پیشہ سے خانگی ملازم تھی جو حیدر نگر علاقہ کے ساکن شخص کمار کی بیٹی تھی۔ 2 اکٹوبر کو درد شکم سے تنگ آکر اس لڑکی نے زائد گولیوں کا استعمال کرلیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران یہ لڑکی کل فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔