حیدرآباد ۔ 28 فبروری (سیاست نیوز) شوہر سے دوری کے بعد عاشق سے شادی ایک خاتون کیلئے ہراسانی اور خودکشی کا سبب بن گئی۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 33 سالہ دیوماریڈی نے خودکشی کرلی۔ دیویاریڈی شیرڈی ہلز علاقہ میں رہتی تھی۔ دیویا شوہر سے دوری کے بعد اکیلی رہتی تھی۔ اسی علاقہ کے نرسمہا نامی شخص سے اس کی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے شادی کا ارادہ کرلیا۔ نرسمہا نے دیوا ریڈی سے ایک مندر میں شادی کرلی اور دونوں زندگی بسر کرنے لگے۔ اس دوران دیویا ریڈی کے ساتھ ہراسانی کا معاملہ سامنے آیا۔ ہراسانی اور اذیت رسانی سے تنگ آ کر دیویا ریڈی نے نامعلوم گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع