عاشق سے علحدگی پر جنونی کیفیت ، خاتون گرفتار

   

میکسیکو سٹی : عشق اور محبت میں ناکامی کا ایک غیرمعمولی واقعہ میکسیکو میں پیش آیا جس میں 28 سالہ لنڈا مرفی کو اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو جنون کی حد تک تنگ کردینے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ ولیم ریانس سے 3 ہفتے کے معاشقے کے بعد مرفی کی علحدگی ہوگئی جس کا اس نے غیرمعمولی اثر لیا ۔ وہ نفسیاتی مریض بتائی گئی جس نے ولیم کو ایک ہفتہ میں 77 ہزار مرتبہ فون کئے ، 2000 ای میل کئے اور 41000 ایس ایم ایس بھی بھیجے ۔ ولیم کی شکایت پر اسے گرفتار کیا گیا ۔ مرفی تین مختلف فون استعمال کرتی رہی اور ایک ہفتہ سوئی نہیں۔