عاشق سے ملنے پاکستان جانے کی کوشش، نابالغ لڑکی ایئرپورٹ پر گرفتار

   

جے پور: پاکستان سے ہندوستان آنے والی سیما حیدر، ہندوستان سے پاکستان جانے والی انجو کے بعد جمعہ کو راجستھان میں اسی طرح کا ایک اور معاملہ سامنے آیا۔حال ہی میں راجستھان کے الور سے تعلق رکھنے والی ایک 34 سالہ شادی شدہ خاتون اپنے فیس بک دوست سے ملنے کیلئے ایک درست پاسپورٹ اور ویزے پر پاکستان گئی، جس سے اس نے بعد میں شادی کر لی۔اب سیکر کے شریمدھو پور کی رہائشی 17 سالہ ایک نابالغ لڑکی جو اپنے انسٹاگرام دوست عاشق سے ملنے پاکستان جانا چاہتی تھی کہ جمعہ کو جے پور ہوائی اڈہ کے حکام نے اسے حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ لڑکی لاہور میں اپنے عاشق سے ملنے جارہی تھی۔ڈی سی پی ایسٹ گیان چند یادو نے بتایا کہ دوپہر 2 بجے ایک لڑکی دو لڑکوں کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچی۔ جہاں اس نے پاکستان کا ٹکٹ مانگا۔ایئر پورٹ کے عملے نے پہلے تو اسے مذاق سمجھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جے پور سے پاکستان کیلئے کوئی فلائٹ نہیں ہے۔لیکن پھر لڑکی نے بتایا کہ وہ پاکستانی ہے۔تین سال پہلے اپنی خالہ کے ساتھ ہندوستان آئی تھی۔