عاشق کو شوہر ظاہر کرتے ہوئے رنگ ریلیاں منانے والے خاتون پکڑی گئی

   

فوجی شوہر نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، مقدمہ درج ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) عاشق کو شوہر ثابت کرنے والی ایک خاتون رنگ ریلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ۔ جس نے مکان کرایہ پر حاصل کرنے کیلئے عاشق کو شوہر ثابت کیا تھا اور اپنے فوجی شوہر کو دھوکہ دے رہی تھی ۔ جوبلی ہلز کے علاقہ رحمت نگر، یادگیری نگر میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں فوجی شوہر نے بیوی کے خلاف پولیس میں شکایت کردی اور بیوی کو عاشق کے ساتھ پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مدھوسدن نامی فوجی اپنی بیوی بچوں کے ساتھ یوسف گورہ میں رہتا تھا ۔ اس کی بیوی کے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے اور کافی دنوں سے یہ کھیل جاری تھا ۔ اس دوران فوجی کی بیوی نے عاشق سے تعلقات کو قائم رکھنے کیلئے عاشق کے ساتھ ملکر ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا۔ کرایہ کے مکان کیلئے دونوں نے اپنے آپ کو میاں بیوی ظاہر کیا ۔ اس کرایہ کے مکان میں خاتون ، عاشق کے ساتھ رنگریلیاں منارہی تھی کہ عین اس وقت شوہر پہونچ گیا اور بیوی کو عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ اس کا شوہر نے بیوی کو عاشق کے ہمراہ مکان میں بند کرتے ہوئے اسے مقفل کردیا اور پولیس سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت درج کروائی ۔ پولیس جوبلی ہلزنے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع