حیدرآباد ۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) پڑوسی تلگو ریاست آندھراپردیش میں ایک خاتون کانسٹیبل نے عاشق کی بے وفائی سے تنگ آ کر خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع وائی ایس آر کڑپہ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ پرشانتی نے خودسوزی کرلی۔ پرشانتی پیشہ سے پولیس کانسٹیبل تھی جو پروڈوٹور آر ٹی سی بس ڈپو میں خدمات انجام دیا کرتی تھی۔ اس دوران پرشانتی کی پہچان ایک نوجوان واسو سے ہوئی اور ان دونوں کے درمیان دوستی محبت میں بدل گئی۔ واسو جو پلے سے شادی شدہ تھا، اپنی شادی کو محبوبہ سے راز میں رکھ کر اس سے عاشقی کررہا تھا۔ چند روز سے خاتون کانسٹیبل نے شادی کیلئے ضد شروع کردی تھی اور واسو ٹال مٹول کررہا تھا۔ اسی دوران پرشانتی واسو کے مکان پہنچی اور اس کے گھر کے سامنے خودسوزی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع