نشیلی اشیاء کے اسمگلر کے خلاف پی ڈی ایکٹ

   

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں نشیلی اشیاء کی غیر قانونی منتقلی کرنے والے ایک اسمگلر کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سٹی مسٹر انجنی کمار نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ ٹی سرینو جو آصف نگر پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے ۔ وشاکھاپٹنم ضلع ریاست آندھراپردیش کا متوطن ٹی سرینو غیر قانونی سرگرمیوں میں بہت زیادہ ملوث تھا ۔شہر میں ایسے افراد کی موجودگی اور ان کی سرگرمیوں سے شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ بالخصوص نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ۔ آصف نگر پولیس نے ٹی سرینو کو ایک کارروائی کے دوران جون کے مہینے میں گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا تھا ۔ کمشنرنے آج اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا ۔